عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں پھر کمی

ایک دن کی تیزی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہو گئی۔ امریکا کے بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔

نیو یارک:  امریکا کے توانائی کے شعبے پر ہفتہ وار رپورٹ کے اجرا کے موقع پر خام تیل کی قیمت میں ایک روزہ اضافے کے بعد پھر کمی ہو گئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر امریکا کے بنچ مارک ”ڈبلیو ٹی آئی ”کے اپریل کے سودے ایک ڈالر بہتر سینٹ کمی کے بعد انچاس ڈالر ستائیس سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے۔ یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ کے اپریل کے سودے تریسٹھ سینٹ کمی کے بعد اکسٹھ ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ –

تبصرے بند ہیں.