عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پر

نیویارک…..لیبیا سے پیداوار میں بہتری کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 4لاکھ 70ہزار فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ سپلائی بہتر ہونے کے باعث خام تیل کی فی بیرل قیمت 80 سینٹس کمی سے 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے مقامی سطح پر پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گھٹ جانے سے مہنگائی کو قابو پانے میں بھی مدد ملے گی اور بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.