عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 38 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی اور 15 سال بعد خام تیل کی قیمت میں اتنی کمی دیکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب اگر عالمی منڈی کے تناسب سے دیکھا جائے تو یکم دسمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 وپے تک فی لیٹر کمی کی جانی چاہیئے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پرغورشروع کردیا۔

تبصرے بند ہیں.