دورہ سکھر کے دوران اپنے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے وسائل میں رہتےہوئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلسل آنے والی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیےعالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیےاقدامات کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر یو این سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم کو سکھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے متعلق بریفنگ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں رواں سال مون سون کی معمول سےزائد بارشیں ہوئیں جو کہ سیلابی صورتحال اختیار کر گئی اور جس کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان بہت متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سیلاب سے537سےزائدافرادجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانےپراملاک کوبھی نقصان پہنچا ہے اور فصلوں اورلائیواسٹاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا عمل شروع کردیا ہے تاہم سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اینٹونیو گوٹیرس اور وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل @antonioguterres کا سکھر سے اوستہ محمد جاتے ہوئے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ۔#UNSGinPak pic.twitter.com/GOV7cZdYrD
— Prime Minister's Office (@PMO_PK) September 10, 2022
تبصرے بند ہیں.