بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑا نے کہا کہ عالمی برادری کو روہنگیا بچوں کی خاطر آگے آنا چاہئے اور یہ دیکھنا چاہئے کہ یہ بچے کن حالات میں رہ رہے ہیں، ان کے سامنے خوراک ، صاف پانی، گھر، صفائی اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل ہیں، جنہیں حل کیا جانا ضروری ہے۔ان کیمپوں میں قریب 700،000 پناہ گزین ہیں جن میں 60 فیصد بچے ہیں، جنہیں بنیادی سہولیات میسرنہیں ہیں۔ مناسب صفائی نہ هونے سے ان کیمپوں میں بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام بچے پناہ گزین پڑھنا لکھنا چاہتے ہیں۔ پرینکا چوپڑا قریب 12 برسوں سے ‘یونیسیف’ کی خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.