عارف لوہار کی آسٹریلیا کے پروگراموں میں عمدہ پرفارمنس
لاہور: پاکستان کے معروف لوک فنکارعارف لوہار کی آسٹریلیا میں منعقدہ پروگراموں میں عمدہ پرفارمنس رہی ،گلوکار کامیاب پروگرامز کے بعد وطن پہنچ گئے۔ آسٹریلیا میں 20روزقیام کے دوران انھوںنے سڈنی، میلبورن ، ایڈیلیڈ اورپرتھ میں منعقدہ پروگراموں میں پرفارم کیا جہاں پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ دیگرممالک کے لوگ بھی موجود تھے۔ وطن واپسی پرعارف لوہارنے خاص طور پر پروگراموں میں شرکت کرنیوالی سکھ کمیونٹی نے جس طرح سے ہماری پرفارمنس کو انجوائے کیا وہ لمحات ہمیشہ یادرہیں گے۔انھوں نے کہا کہ پانچوں پروگرام بہت کامیاب رہے اور مجھے آئندہ منعقد کیے جانے والے پروگراموں میں مدعو کرنے کے لیے کچھ بھارتی پروموٹروں نے آفرکی ہیں لیکن میںاپنے دیگرمعاملات طے ہونے پرہی دوبارہ پرفارمنس کا شیڈول ترتیب دونگا۔ انھوں نے کہا کہ دیارغیر میں بسنے والے ہم وطنوں کی جانب سے ملنے والی محبت نا قابل فراموش ہے۔ کہ پروگراموںمیں آسٹریلیا میں بسنے والے ہندوستانی اور پاکستانی شائقین موسیقی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اورمیرے مقبول گیتوں کے ساتھ میرے والد کے گائے گیت بھی فرمائش کرکے سنے۔
تبصرے بند ہیں.