ظہیرعباس کا نام آئی سی سی کو بجھوا دیا گیا ہے: شہریار خ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کونسل کی صدارت کے لیے ظہیرعباس کا نام آئی سی سی کو بجھوا دیا گیا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم دورہ سری لنکا کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

لاہور: () چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قدافی سٹیڈیم میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے مشاورت کے بعد آئی سی سی کی صدارت کے لیئے ایشین بریڈمین ظہیر عباس کے نام پر اتفاق کیا ہے اور آئی سی سی کو ظہیر عباس کا نام بجھوا دیا گیا ہے۔ شہریار خان کے مطابق آئی سی سی نے 2016 سے پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو صدارت دینے کی منطوری دی ہے۔ اس حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ پاکستان کے لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر بھی آئی سی سی کی صدارت سنبھالیں جس کے لیے تین چار ناموں پر غور کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے ٹیم کا پاکستان آنا سب کی کامیابی ہے عوام کی سپورٹ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے حکام بھی پاکستان آئے تھے اور وہ پاکستان کی سیکورٹی سے مطمئن ہیں۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی اگلے پانچ سے چھ مہینے میں مختلف ٹیموں سے سیریز شیڈول ہے جس میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.