طاہرشاہ پانچ روزمیں سوشل میڈیا پر 8لاکھ لائیکس حاصل کرنیوالے پہلے گلوکاربن گئے

کراچی: برطانیہ میں مقیم پاکستانی نثراد گلوکار طاہرشاہ پانچ روزمیں سوشل میڈیاکی سائیڈفیس بک پر 8لاکھ لائیکس حاصل کرنے والے پہلے گلوکاربن گئے۔ اگرایک ہفتے کے دوران ان کے لائیکس میں دولاکھ کامزیداضافہ ہوجاتاہے تو طاہرشاہ سوشل میڈیاپرتیزی سے مقبولیت حاصل کرنیوالے دنیاکے پہلے گلوکاربن جائینگے اوراس بنیادپرگنیس بک آف ورلڈریکارڈمیں اپنانام درج کروانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق اپنے منفرداندازسے انگریزی زبان میں آئی ٹو آئی گاناریکارڈکروانے والے برطانوی گلوکارطاہرشاہ نے سوشل میڈیاپردھوم مچادی ہے گزشتہ روز کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارطاہرشاہ نے بتایاکہ مجھے خدانے آئی ٹو آئی سے جوعزت بخشی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اب میرے چاہنے والوں نے مجھے مشورہ دیاہے کہ اس گانے کواردوزبان میں بھی پیش کروں اس ماہ کے اختتام پرمیں اس گانے کواردوزبان میں ریکارڈکروادونگااورگانے کی ویڈیومیں ماڈلنگ بھی خودکرنے کاارادہ ہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان فلم انڈسٹری کی جانب سے مجھے ٹیلی فون پررابطے کیے جارہے ہیں مگرمیں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیاانھوں نے بتایاکہ ہندوستان کی ایک فلم جس کانام فی الحال نہیں بتاناچاہتاکے لیے مجھے آفرہے کہ میں اپنے گائے ہوئے گانیآئی ٹو آئی کوریکارڈکرواوں مگرمیرے لیے پاکستان پہلے اہم ہے میں نے اب تک جتنے بھی خواب دیکھے ہیں وہ تمام خواب میری دھرتی سے منسوب ہیں یوں تومیں نے زندگی پاکستان سے باہرگزاری ہے مگرمیرادل پاکستان میں دھڑکتاہے میری آنے والی فلم میں ایسٹرن اورویسٹرن کافرق واضح دکھائی دیگااس فلم میں وہ تلخیاں دکھائی دینگی جومیں نے پاکستان سے باہررہ کردیکھی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.