گزشتہ روز پاکستان نے کالعدم جیش محمد ﷺ کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھا تھا۔
پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مسعوداظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں لہٰذا انہیں تلاش کرکے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔
اب افغان حکومت نے کالعدم جیش محمدﷺ کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی سے انکار کیا ہے۔
طالبان اور افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جیش محمد ﷺکے سربراہ مولانا مسعود اظہر افغانستان میں نہیں، وہ پاکستان میں ہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.