اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ن لیگ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے جبکہ من پسند افسران کو لگایا جارہا ہے، انہوں نے استدعا کی الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر نوٹس لے۔اس موقع پر ریاض فتیانہ کا کہنا تھا ہمارے ورکرز کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں جبکہ ایس ایچ اووز بھی تبدیل کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن 25 مئی کے بعد ان 20 حلقوں میں جو تبادلے ہوئے اس کو واپس کروائے، افتخار درانی نے الزام عائد کیا وزیر داخلہ ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.