صوبے میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی : وزیراعلی حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخاب کیلئے آئین و قانون کا تماشا بنایا گیا، صوبے میں آئینی بحران کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ پچھلے 3 ماہ کے دوران صوبے میں اتار چڑھاؤ آئے، آئین کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، بجٹ کا تمام عمل انا کی نذر ہو گیا۔ لانگ مارچ اور تحاریک سے ملکی تاریخ بھری پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم پر 200 ارب کی سبسڈی کا فیصلہ کابینہ سے پہلے کیا۔ پنجاب کے 36 اضلاع میں عوام کو سستا آٹا مل رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.