Latest National, International, Sports & Business News

صنم سعید کی طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دھماکہ خیز واپسی

معروف اداکارہ صنم سعید نے طویل وقفے کے بعد ٹی وی سکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا۔صنم سعید نے یہ اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا جہاں انہوں نے ماضی کے یادگار ڈراموں کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈرامے میں "مس ماریہ” کا کردار نبھائیں گی۔معروف اداکارہ جلد ہی ایک ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی، مداح ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ صنم آخری بار 2019 میں ڈرامہ "دیدن” میں جلوہ گرہوئی تھیں اس کے بعد وہ کچھ عرصہ ٹی وی سکرین سے دوررہیں تاہم "دوسرا چہرہ” میں حالیہ ظہور کے بعد اب وہ مکمل کم بیک کر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.