صنعتوں کو گیس کی بندش سے لاکھوں بے روزگار ہوجائینگے،آپٹما

لاہور…… پنجاب میں موسم سرما کے دوران 4 ماہ صنعتوں کو گیس کی بندش سے ایکسپورٹس متاثر ہونگی ۔قومی خزانہ ڈھائی ارب ڈالر کی آمدن سے محروم ہونے کے علاوہ لاکھوں مزدور بھی بے روز گار ہوجائیں گے ۔چیئرمین آپٹما پنجاب محمد اکبر کے مطابق موسم سرما کے دوران صنعتوں کو چار ماہ کیلئے گیس کی بندش سے پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل ملز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ توانائی بحران کے باعث پہلے ہی صوبے بھر کی 35 فیصد ملوں کو تالا لگ چکا ہے ۔ مسلسل 4 ماہ گیس کی فراہمی معطل رہنے سےنہ صرف ملکی برآمدات میں ڈھائی ارب ڈالر کمی ہوگی بلکہ اس صنعت سے وابسطہ 1 کروڑ افراد بھی بے روزگا ہوجائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.