آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن گیا –

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک بن گیا ہے۔ آبادی میں اضافے کی رفتار یہی رہی تو 2050 میں ملکی آبادی 34 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

اسلام آباد: () پاپولیشن کونسل کے مشاورتی اجلاس میں انکشا ف ہوا ہے کہ آبادی میں اضافے کی شرح میں پاکستان بہت آگے نکل چکا ہے۔ شرح پیدائش 1.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ آبادی میں یہ بے ہنگم اضافہ خوراک، رہائش، روزگار، صحت اور تعلیم جیسے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کیا جائے تو آبادی بڑھنے کی شرح میں 30 فیصد کمی لائی جا سکتی ہے۔ ملک میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولت صرف 35 فیصد شادی شدہ جوڑوں کو حاصل ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی سینٹرز کی کمی کے باعث زچگی اور اسقاط حمل کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں ہر انتالیس منٹ میں ایک ماں دوران زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.