صرف زیادہ معاوضے والی فلم میں کام کرونگا، منوج باجپائی

ممبئ: بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا کہ اب وہ فلموں کے لیے بھاری معاوضہ طلب کریں گے۔ اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ دو دہائیوں سے فلموں میں کام کررہے ہیں انھیں اتنا معاوضہ نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں اس لیے اب وہ معاوضے کی بات کے بعد ہی فلم میں کام کی حامی بھریں گے اور اسی فلم میں کام کریں گے جس کا ان کو بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔اداکار منوج نے کہا کہ وہ پروڈکشن بھی شروع کریں گے اور کم بجٹ کی فلموں کی ہی پروڈکشن دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ وہ اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں جب ملا تو وہ فلم میں پروڈکشن کے فرائض ر سرانجام دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.