صدرعارف علوی سمیت سب مہرے تھے جواستعمال ہوئے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آئین شکنوں کے خلاف صرف کارروائی نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان پر آئین سے انحراف اور غداری پرآرٹیکل 6 لگنا اورقرارواقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ پھر کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نا ہو۔مریم نواز نے مزید کہا کہ صدر علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے۔اصل مجرم اور اس سب کا ماسٹر منصوبہ سازاور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

تبصرے بند ہیں.