شہزادہ ہیری نے ملکہ کی آخری رسومات میں سلیوٹ کیوں نہیں کیا؟وجہ سامنے آ گئی

لندن – برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے ملکہ کی آخری رسومات میں سلیوٹ نہیں کیا۔ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل کنگ چارلس سوم، شہزادہ ولیم، شہزادی این اور شہزادہ ایڈورڈ نے ویسٹ منسٹر ایبے کے باہر سلیوٹ پیش کیا۔ اس موقع پر شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ہیری بھی موجود تھے لیکن ان دونوں نے سلیوٹ پیش نہیں کیا۔سلیوٹ پیش کرنا ایک فوجی رواج ہےجوکہ ایک سپاہی کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو احتراماََ پیش کرتا ہے۔ شہزادہ ہیری برطانوی فوج میں اپنے عہدے اور ایک شاہی فرد کی حیثیت سے2020ء میں دستبردار ہو گئے تھے، اس لیے اب وہ اپنے شاہی خاندان کی اس روایت پر عمل پیرا نہیں ہوسکتے۔ اسی طرح کنگ چارلس کے بھائی اور شہزادہ ہیری کے انکل شہزادہ اینڈریو بھی شاہی خاندان کی اس روایت پر عمل پیرا نہیں ہوسکتے کیونکہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سےجنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد وہ شاہی خاندان کے فعال رکن کی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.