شہباز گل کی طبیعت تسلی بخش، دل کی تکلیف نہیں، ہسپتال ذرائع

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ جاری ہے جہاں ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دی گئی ہے جبکہ ان کا دل بھی نارمل ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی میڈیکل رپورٹ آج سیشن عدالت نے طلب رکھی ہے، طبیعت بہترہونے پر شہبازگل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائےگا۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں داخل شہباز گل کا شوگر اور بلڈ ٹیسٹ ہوچکا ہے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ سیشن عدالت نے طلب کر رکھی ہے۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما کو ہائی الرٹ سکیورٹی میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں دل، پھیپھڑوں کے ماہرین اور میڈیکل آفیسر شامل تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف تھی، پی ٹی آئی رہنما کا کافی وقت سے سانس کی تکلیف کا علاج چل رہا ہے تاہم مکمل چیک اپ کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.