شہباز گل سے زیادتی نہیں ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔رانا ثناء اللّٰہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو اُس کے خلاف درخواست دیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے، اس لئے وہ جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پمز اسپتال یا ریڈ زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.