Latest National, International, Sports & Business News

شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے

اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

11 اکتوبر کو اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کو آج تک (12 اکتوبر)   دلائل مکمل کرنےکی ہدایت کی تھی، ایف آئی اے نے عدالت کوبتایا تھاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں۔

آج عدالت نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کردیا تھا جو کہ اب سنادیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.