شہبازشریف کا خیال رکھنا‘مولانا کی چودھری برادران سے درخواست

لاہور:مولانافضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘فضل الرحمان نے ٹوپوائنٹ ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا‘مولانا کی تحریک عدم اعتماد پرچودھری برادران سے تعاون کی درخواست ‘شجاعت حسین نے کہا کہ آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں،اپوزیشن والے پہلے آپس میں معاملات طے کرلیں ،مولانانے تحریک عدم اعتمادکیلئے چودھری برادران سے2 روزکاوقت مانگ لیا ‘پی ڈی ایم اوراپوزیشن کی مشاورت کے بعد2روزبعدرابطہ کریں گے،مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا قوم بھگت رہی ہے، عدم اعتمادمیں آپ کاتعاون چاہیے،آئندہ چند روزمیں حتمی فیصلہ کریں گے،کل شہبازشریف آپ سے ملیں گے ان کا خیال رکھنا ،شہبازشریف عدم اعتماد کی تفصیلات بتائیں گے،عدم اعتمادکے حوالے سے فوری فیصلہ کرنا ہوگا،پوری قوم عمران خان سے تنگ ہے،جان چھڑانا ہوگی،چودھری برادران نے جواب دیاکہ ہم نے توان کے بچوں کابھی خیال رکھاہے،ہماراآج بھی وہی موقف ہے جوآصف زرداری سے ملاقات میں تھا۔

تبصرے بند ہیں.