لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسر ڈاکٹر رضوان چھٹی پر چلے گئے۔ایف آئی اے افسر ڈاکٹر رضوان کو چھٹی پر جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ عمبرین کو ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ہے۔ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد نے نازیہ عنبرین کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر رضوان کی چھٹی 11 اپریل سے شروع ہو گی۔ایف آئی اے افسران مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے خلاف ڈاکٹر رضوان سے تفتیش کر رہے تھے۔
تبصرے بند ہیں.