صحافی مہر بخاری نے سارہ اور شاہنواز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ سارہ انعام اور وہ کینیڈا کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھیں، سارہ ایک مہربان ، رحم دل اور نرم گو خاتون تھی، یہ ان کی پہلی شادی تھی، سارہ نے دنیا کی بہترین جگہوں پر کام کیا،دنیا کا سفر کیا اور اب وہ ایک مضبوط گھرانہ تشکیل دینےکی خواہشمند تھی۔
I went to college with Sarah Inam in Canada. The sweetest, kindest soul. Soft spoken, brilliant, majoring in Economics.
This was her first marriage.
She had worked at the best places, traveled the world & now wanted to settle down, build a strong healthy home#JusticeForSarah pic.twitter.com/5DA9gSD86g— Meher Bokhari (@meherbokhari) September 24, 2022
مہر بخاری نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ زیر غور پوسٹ مقتولہ سارہ انعام کی آخری پوسٹ ہے۔
Sarah’s last post.
Seems like she felt she could heal him
Insight into the beautiful soul she had. #JusticeForSarah pic.twitter.com/GtR0bb9ZQB
— Meher Bokhari (@meherbokhari) September 25, 2022
صحافی مہر بخاری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اسے لگتا تھا کہ وہ ٹھیک کرسکتی ہے۔
پوسٹ 12 ستمبر کو شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے۔
دوسری جانب سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے، سارہ انعام کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کی نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.