Latest National, International, Sports & Business News

شوگرملزنے چینی مہنگی کرنے کی دھمکی دیدی

ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی باعث شوگر ملز مالکان نے کرشنگ سیزن 2013-14 کے لیے گنے کی قیمت 170 روپے سے کم کرکے 115 تا120روپے فی 40کلوگرام تک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور گنے کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی صورت میں ملک میں چینی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ شوگر ملز مالکان کا مطالبہ منظور ہونے سے گنے کے کاشتکاروں کو بھاری نقصان کا اندیشہ ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق حال ہی میں ہونے والے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں چینی کی ایکس مل پرائس47 روپے فی کلو گرام اور ہول سیل قیمت51.40 روپے فی کلوگرام جبکہ پرچون قیمت 54.27 روپے فی کلوگرام ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کے نمائندوں نے اجلاس میں چینی کی قیمتوں کے اعدادوشمار سے مکمل اتفاق رائے کیا اور شکایت کی کہ ملک میں 2 سال کے دوران ایک طرف چینی کی قیمت 80 روپے سے کم ہوکر 50 تا55 روپے فی کلوگرام رہ گئی ہے تو دوسری طرف گنے کی قیمت 140سے بڑھا کر170 روپے فی 40 کلوگرام کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.