شمال مشرقی نائجیریا میں بوکو حرام کا حملہ، 9 افراد ہل

بوکو حرام کے مسلح دہشت گردوں نے دکانوں کو لوٹا اور متعدد گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

 ابوجا: () شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی نائجیریا کے دو گاؤں پر حملے میں نو افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد تداگارا گاؤں میں رات کو موٹر سائیکلوں پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے نو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مسلح دہشت گرد رات بھر گاؤں میں رہے اور صبح کو دنبلوا گاؤں کا رخ کیا جہاں انہوں نے دکانوں کو لوٹا اور متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔

 

تبصرے بند ہیں.