شمالی کوریا کا دور تک مار کرنے والے راکٹ انجن کا تجربہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے دور تک مار کرنے والے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر سےظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا نے دوسرے مرحلے کے “انہا3″ خلائی انجن یا پھر دوسرے یا تیسرے مرحلے کے دور تک مار کرنے والے راکٹ انجن کا تجربہ کر لیا ہے تاہم راکٹ انجن کی مکمل شناخت واضح نہیں ہو سکی ہے، سیٹلائٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ انجن کا تجربہ 20 سے 30 اگست کے درمیان شمالی کوریا کے سوہائی سٹیلائٹ اسٹیشن کیا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سوہائی سیٹلائٹ اسٹیشن سے گزشتہ برس دسمبر میں بھی ’’انہا 3‘‘ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ امریکا کوریا ہوپکن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سوہائی سیٹلائٹ اسٹیشن پرراکٹ انجن کی مرمت کے کام پر شدید تشویس کا اظہارکرتے ہوئے اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سوہائی سٹیلائٹ اسٹیشن پر مرمت کا کام موبائل بلاسٹک میزائل کے تجربے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.