شعیب ملک کا بگ بیش میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

لاہور: سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان میں سلیکٹرز کے رویے سے مایوس ہو کر آسٹریلوی بگ بیش میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاہدہ تین ماہ قبل ہوا تھا چونکہ میرا پاکستان ٹیم میں نام نہیں اس لئے میں نے آسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان ٹیم کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک میچ کے دوران زخمی ہو کر میدان سے باہر گئے، حیران کن طور پر ڈاکٹری معائنے کیلئے وہ اکیلے ہی دبئی کے اسپتال پہنچے جہاں پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد دی اور انگلی پر ٹانکے لگائے جبکہ جوہانسبرگ روانگی کے وقت بھی ٹیم ڈاکٹر ریاض ان کی انجری کی نوعیت سے لاعلم تھے۔

تبصرے بند ہیں.