امریکی جنوبی ریاست کیرولینا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

ولمبیا: امریکی جنوبی ریاست کیرولینا کو شدید بارشوں کی وجہ سے تاریخ کی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور مختلف واقعات میں اب تک 8 افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ‘جاکوین’ کیریبیئن جزیرے ‘بہاماز’ سے ٹکرانے کے بعد امریکا کے مشرقی ساحل کے قریب سے گزرتے ہوئے بحر اوقیانوس کی جانب مزید آگے بڑھ گیا تاہم طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے امریکی ریاست جنوبی کیرولینا  میں معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں اورمختلف واقعات میں 8 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں اپنے گھرچھوڑ کرمحفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

جنوبی کیرولینا کے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیرآب آ گئی ہیں اور کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، طوفانی ہواﺅں کی وجہ سے کئی درخت اکھڑ گئے جبکہ شدید بارشوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی اور جنوبی کیرولینا کے کچھ علاقوں میں ٹرینوں کی آمدورفت اور سڑک کے ذریعے رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامانے سیلاب کی صورتحال کے باعث ریاست میں ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں امریکی نیشنل گارڈز،پولیس اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.