شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی

ممبئی: 

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی۔ 

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں جاندار اداکاری کی وجہ سے شاہد کپور پر قسمت کی دیوی ایسا مہربان ہوئی کہ انہیں مسلسل فلموں کی آفرز مل رہی ہیں جب کہ اب انہوں نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہریتھک سے ایشیا کے پرکشش مرد ہونے کا اعزاز بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی نئی فلم ’کبڈی‘ کے لیے بالی ووڈ کے پرکشش اداکار ہریتھک روشن کو فائنل کیا تھا مگر وہ دیگر پروجیکٹس کے باعث وقت نہیں نکال پارہے جس کی بنا پر ان کی جگہ اب شاہد کپور کو کاسٹ کیے جانے کا قوی امکان ہے، اس سلسلے میں شاہد کپور نے راکیش اوم پرکاش سے اُن کے آفس میں ایک ملاقات بھی کی اور اب کہا یہ جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہد کپور ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.