شاہد آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

کراچی ……آل رائونڈر شاہد آفریدی نے طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی بطورکپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی اس بات کا فیصلہ وہ خود کرینگے۔قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک اور فیصل آباد وولفز کا میچ 24 اکتوبر سے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.