ممبئی:
بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ مبینہ تعلقات کو منظر عام پر لانے کو غلطی قرار دے دیا۔
بگ باس سیزن 11 میں شریک ماڈل گرل عرشی خان اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور شاہد آفریدی سے محبت سے متعلق بھی کئی بار دعویٰ کر چکی ہیں۔ چند سال قبل اداکارہ نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’ہاں، میرے اور آفریدی کے درمیان انتہائی قربتیں تھیں‘‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی شو میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ ’میں شاہد آفریدی کی تہہ دل سے عزت کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت کچھ کیا ہے اور وہ تمام ٹوئٹس میری غلطیاں تھیں اور مجھے اُن کے متعلق اس حساس معاملے پر کھلے عام بھی نہیں بولنا چاہیے تھا کیوں کہ مجھ پر شاہد آفریدی کے بہت احسانات ہیں‘۔
تبصرے بند ہیں.