شام کےحوالے سے روسی تجویز مسئلے کے حل کے لئے مثبت قدم ہوسکتی ہے، اوباما

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی برادری کے حوالے کرنے کی روسی تجویز کو مثبت قدم قرار دیاہے جبکہ امریکی سینیٹ نے بھی شام پرممکنہ حملےکی قراردادپرووٹنگ مؤخرکردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ نے روس کی جانب سے شام کےکیمیائی ہتھیار عالمی برادری کے حوالے کر نے کی تجویز مسئلے کے حل کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انہیں کانگریس کی طرف سے شام کے خلاف فوجی کارروائی کی اجازت ملنے کی کچھ زیادہ امید نہیں ہے۔ کانگریس میں بشارالاسد کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالےسےبحث شروع ہو چکی ہے، دوسری طرف امریکی سینیٹ میں شام پرحملےکی قراردادپرووٹنگ بدھ کے بجائےاسی ہفتےکےآخرمیں ہوگی۔ واضح رہے کہ روسی وزیرِخارجہ سرگئی لاوروو نے اپنے شامی ہم منصب ولیدمعلم سےکہا تھا کہ وہ اپنے کیمیائی ہتھیار بین الاقوامی کنٹرول میں دے کر اسےتباہ کروادے۔

تبصرے بند ہیں.