شام پر حملے کی قرارداد منظور

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے شام پر حملے کی قرار داد سات کے مقابلے میں دس ووٹوں سے منظورکرلی۔ اب اس قرارداد کی ایوان نمائندگان سے منظوری لی جائے گی ۔۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ سلامتی کونسل سے منظوری کے بغیر حملہ جارحیت ہوگی۔ شام پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی نے صدراوباما کے منصوبے کو تسلیم کرلیا ۔۔ اور شام پر حملے کی کثرت رائے سے منظوری دے دی ۔۔ قرار داد کے حق میں دس اور مخالفت میں سات ووٹ ملے ۔۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور وزیردفاع چگ ہیگل نے شام پر حملے کی قرارداد پر کمیٹی کو قائل کرنے کی سرتوڑ کوشش کی ۔۔ اس دوران عراق پر حملے کے وقت ناقص انٹیلی جنس کے حوالے بھی دیے گئے ۔۔ جان کیری نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف سرخ لکیرصدر اوباما نے نہیں بلکہ بین الاقوامی برادری نے کھینچی تھی۔ وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا تھا کہ شامی حکوت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا ترکی ، سعودی عرب اور اسرائیل سمیت اتحادیوں اور خود امریکا کیلئے بھی خطرہ ہے۔ اوباما انتظامیہ کی جانب سے شام پر حملے کی قرارداد اب ایوان نمائندگان میں پیش کی جائےگی ۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ سلامتی کونسل سے منظوری کے بغیر شام پر فوجی حملہ جارحیت تصور کیا جائےگا

تبصرے بند ہیں.