ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کااجلاس کل طلب

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاور کمپنیوں، بینکوں، سیمنٹ فیکٹریوں، شوگر ملوں، ٹیکسٹائل اور سروسز سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کے صنعتی یونٹس و ٹیکس دہندگان کے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس آڈٹ کے لیے آڈٹ پالیسی 2012-13 کی منظوری دینے کے لیے جمعہ کو ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔ دستیاب آڈٹ پالیسی 2012-13 کے مسودے کے مطابق ٹیکس دہندگان کے آڈٹ کا بنیادی مقصد ٹیکس چوری کے خلاف موثر ڈیٹرنس کو فروغ دینا ہے، آڈٹ کے لیے ٹیکس دہندگان کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سے ہوگا اور منتخب ٹیکس دہندگان کا پروفیشنل طریقے سے آڈٹ کیا جائیگا، ٹیکس دہندگان کو مختلف ٹیکس قوانین کے تحت الگ الگ نوٹس جاری کیے جائیں گے، ٹیکس دہندگان کے ساتھ آڈٹ کے حوالے سے تمام خط وکتابت آڈٹ ٹریل بذریعہ آٹومیٹڈ سسٹم (ٹی اے ایم ایس) کے ذریعے ہوگی، ٹیکس دہندگان کو تمام نوٹس قانونی طور پر منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.