شامی اسلحہ ڈپومیں روسی ہتھیاروں پر اسرائیل کا میزائل حملہ

واشنگٹن: امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران شامی علاقے لٹاکیا میں قائم اسلحہ ڈپو پراسرائیلی فضائیہ نے میزائل حملہ کیا ہے۔ حملہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کو روس کیطرف سے فراہم کردہ میزائلوں کو نشانہ بنانے کیلئے کیا تھا۔ حملے میں اسرائیل ان روسی میزائلوں کو ہدف بنا نا چاہتا تھا جنہیں وہ اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔شامی اپوزیشن جیش الحر کے ترجمان قاسم سعدالدین نے حملوں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہو ئے بتایا کہ یہ حملے باغیوں کی جانب سے نہیں بلکہ یہ فضائی حملے بحیرہ روم سے دور مار میزائلوں سے ہوئے ہیں۔اسرائیلی اخبارکی ویب سائٹ کے مطابق ابھی تک کسی اسرائیلی عہدیدار نے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

تبصرے بند ہیں.