جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ کی برازیل فارمولا ون پریکٹس ریس میں بر

سائو پولو میں ہونے والی ریس میں دنیا بھر کے ڈرائیورز کے درمیان مقابلے میں کامیابی اپنے نام کی

سائو پولو () جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ برازیل فارمولا ون پریکٹس ریس میں تیزترین قرار پائے ۔ برازیل کے شہر سائو پولو میں ہونے والی فارمولا ون پریکٹس ریس میں ڈرائیورز بھرپور انداز میں ان ایکشن ہوئے ۔ پریکٹس ریس کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے شاندار کارکردگی دکھا کر سب پر سبقت حاصل کی ۔ دونوں مرحلوں میں برطانیہ کے لیوس ہملٹن نے بھی خوب مہارت کا مظاہرہ کیا اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی ۔ روسی ڈینئیل ویاٹ پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہے جبکہ دوسرے رائونڈ میں فن لینڈ کے کیمی ریکونن تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ سپینش رائیڈر فرنانڈو الونسو کو کار حادثے کے باعث دوسرے رائونڈ سے باہر ہونا پڑا ۔

تبصرے بند ہیں.