شاداب خان نے اظہر علی کو بھی گرویدہ بنالیا

لاہور: 

قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی بھی شاداب خان کے گرویدہ ہوگئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہاکہ پہلے ٹوئنٹی 20میچ میں شاداب خان نے بہترین میچ ٹمپرامنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی،لیگ اسپنر نے پی ایس ایل میں ہی صلاحیتوں کی جھلک دکھلا دی تھی، ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھا،۔امید ہے کہ وہ مستقبل میں اچھے آل راؤنڈر ثابت ہوں گے اور پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار اداکریں گے۔

تبصرے بند ہیں.