سی پیک پرکام کی رفتار قابل تعریف ہے، چینی وزیرخارجہ

بیجنگ: چین نے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کام کی رفتار کو سراہتے ہوئے اسے صدر شی چنگ پنگ کی جانب سے2013 میں پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم عنصر قرار دیا ہے جس کا مقصد ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان کثیرجہتی اور مختلف سطح پر روابط کو فروغ دینا ہے۔

یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں وزارت خارجہ میں پانچویں یوروایشیا نمائش کے حوالے سے ’’مشترکہ کاوشیں اور مشترکہ مفادات، شاہراہ ریشم کے مواقع اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر سترہویں لینٹنگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ ساتھ 70 سے زیادہ ممالک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی حمایت کررہے ہیں جبکہ چین اور 44 مختلف ملکوں کے درمیان معاہدے بھی طے پائے ہیں تاکہ پائیدار ترقی کے مقصد میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.