ویمنز ایشیاکپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز سکور کیے جب کہ پاکستان کو ایک رن سے شکست ہوئی۔پاکستانی باؤلر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکن ویمن کھلاڑی ہرشیتھا سماراوکرما 35 رنز بنا کرنمایاں رہیں، انوشکا سنجیوانی نے 26 اور نیلکشی ڈو سلوا نے 14 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کپتان بسمہ معروف اور آل راؤنڈر ندا ڈار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر قسمت نے ساتھ نہ دیا اور کپتان بسمہ 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں جبکہ ندا ڈار نے آخر تک میچ جتوانے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے پاکستان ایک رن سے شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
تبصرے بند ہیں.