سیمنٹ انڈسٹری کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ

کراچی :رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ انڈسٹری کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.52 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعت کی مجموعی فروخت 22.78 ملین ٹن تھیں جو گزشتہ برس اسی مدت کے لیے 21.59 ملین ٹن تھیں۔ مجموعی مقامی کھپت 9.12 فیصد اضافے کے ساتھ 17.782 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس 16.296 ملین ٹن تھیں۔ اس دوران برآمدات میں 5.55 فیصد کمی واقع ہوئی جو 5.292 ملین ٹن سے کم ہوکر 4.988 ملین ٹن ہوگئیں۔فروری 2015ء کے دوران مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں 6.96 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات کی ضمن میں 21.08 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں مجموعی طور پر اضافہ معمولی 0.97 فیصد رہا۔ فروری 2015ء میں مجموعی طور پر برآمدات اور مقامی فروخت 2,297,568 ٹن اور 460,510 ٹن بالترتیب رہیں۔ گزشتہ برس فروری 2014ء میں یہ بالترتیب 2,148,083 ٹن اور 583,480ٹن تھیں۔ مقامی فروخت شمال میں فروری 2015ء میں 1,885,982 ٹن رہیں جو گزشتہ برس 1,778,418ٹن تھیں اس طرح 6.05 فیصد اضافہ ہوا۔فروری 2015ء میں جنوبی علاقے میں مقامی فروخت 411,586 ٹن تھیں جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ مقامی فروخت 369,665 ٹن تھیں اس طرح اس ضمن میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.