تیل کی قیمتوں میں کمی ، کرنٹ اکائونٹ خسارہ ستائیس فیصد کم رہا

خسارہ ملک کی جی ڈی پی کے اعشاریہ آٹھ فیصد کے قریب رہا ، تجارتی خسارے کی شرح سترہ ارب ڈالرز رہی

اسلام آباد ( ) گزشتہ مالی سال کے دوران تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ستائیس فیصد کم رہا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال پندرہ کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ دو ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر رہا جو مالی سال چودہ کے دوران تین ارب تیرہ کروڑ ڈالر تھا ۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملک کی جی ڈی پی کے اعشاریہ آٹھ فیصد کے مساوی رہا ۔ اِس دوران ملک کا تجارتی خسارہ سترہ ارب ڈالر کی سطح پر رہا ۔

 

تبصرے بند ہیں.