سیریز میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، مصباح الحق

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میں بطور کپتان جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہمارے لیے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ بیٹنگ کے مسئلے سے کیسے پیچھا چھڑائیں۔ انھوں نے تسلیم کرلیا کہ جنوبی افریقہ نے ہمیں ان مقابلوں میں آؤٹ کلاس کردیا، سیریز میں بیٹسمینوں نے مایوس کیا، پروٹیز نے عمدہ کھیل پیش کیا، انھوں نے کہا کہ پانچویں ون ڈے میں بیٹنگ لائن کی ناکامی کی پرانی کہانی موجود رہی، ہمیں اس پر سوچنا چاہیے۔ایک مرتبہ پھر ہماری مڈل آرڈر ڈھیر ہوگئی جو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، اس سیریز میں ہمارے لیے بہترین چیز صہیب مقصود اور ان کا انداز بیٹنگ رہا، ہمارے بولرز عرفان ، جنیید اور اسپنرز نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی،سیریز میں احمد شہزاد کی بیٹنگ بھی مثبت پہلو رہا، مصباح الحق نے کہا کہ ہمارے لیے بڑی فکر کی بات آنے والا دورئہ جنوبی افریقہ ہے، ہمیں تیزی سے اپنی بیٹنگ لائن میں بہتری درکار ہوگی تاکہ وہاں کی کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی پیش کرپائیں۔

تبصرے بند ہیں.