سید نور نے ’’ہش فلمز‘‘ کے ساتھ بطور ہدایت کارمعاہدہ کرلیا

لاہور: سید نور نے ’’ہش فلمز‘‘کے ساتھ بطور ہدایتکار خدمات سرانجام دینے کا معاہدہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں پنجابی کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رخسانہ نور، متعین قدوس، پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکاروہدایتکار احمد رازی، چوہدری اعجاز کامران، شہزاد رفیق، فیاض خان، یٰسین ملک، گلوکار وارث بیگ، سارہ رضا خان سمیت فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احمد رازی نے بتایا کہ پیراگون انٹریٹمنٹ کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کی جائے گی جس میں سیدنور اور رخسانہ نور ہمارے ساتھ پارٹنر ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.