سید نورکی فلم ’’صنم ‘‘ کے لیے سنسرسرٹیفکیٹ جاری

لاہور: ہدایتکارسید نورکی فلم ’’صنم ‘‘ کی 15برس بعد سُنی گئی، فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو نمائش کے لیے سنسرسرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔ جب کہ ریلیزکے لیے تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ریما اوربابرعلی کی اس دور کی کامیاب جوڑی کے ساتھ ساتھ فلم اسٹارصائمہ بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فلم کی عکسبندی مکمل کرلی گئی تھی لیکن فلم کے پروڈیوسرنامعلوم وجوہات کی بناء پرفلم کوریلیز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔مذکورہ فلم کو گزشتہ روزفلمساز جاویدرفیع اخترنے مرکزی فلم سنسربورڈ سے نمائش کے لیے سنسرسرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے لیکن تاحال فلم کی نمائش کے لیے تاریخ فائنل نہیں ہوسکی ہے۔ اس حوالے سے سنجیدہ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس فلم کو اسی وقت ریلیز کیاجاتاتواس کے بہترین نتائج سامنے آتے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ فلم کی کاسٹ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے بہترین فنکارریما، صائمہ اوربابرعلی شامل ہیں اوراس کی ڈائریکشن سیدنورنے دی ہے تولوگ اپنی فیملیز کے ساتھ سینما گھروںکا رخ کرینگے اورامید کی جاسکتی ہے کہ یہ فلم لوگوں کی توجہ کامرکز بنے گی

تبصرے بند ہیں.