آم کی برآمد،ڈھائی سال قبل درآمدہ وی ایچ ٹی پلانٹ لگانے پرزور

کراچی: پھلوں کے برآمد کنندگان نے وفاقی وزارت تجارت پر زور دیا ہے کہ جاپان کو آم کی برآمد کے لیے ڈھائی سال قبل درآمد شدہ وی ایچ ٹی پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے۔ پی ایف وی اے نے جاپان کو آم کی برآمد کے لیے وی ایچ ٹی پلانٹ کو تجارتی بنیادوں پر چلانے کے لیے جامع تجاویز وفاقی وزارت تجارت کو ارسال کردی ہیں۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے وی ایچ ٹی پلانٹ کامن فیسلیٹی کے طور پر پیک ہائوسز کے ساتھ لگانے کی تجویز دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت تجارت کو ارسال کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وی ایچ ٹی پلانٹ کو 15سے 20پیک ہائوسز کے ساتھ کامن فیسلیٹی کے طور پر مربوط طریقے سے تعمیر کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.