Latest National, International, Sports & Business News

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،3 اہم کمانڈرز سمیت 30 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 30 خوارج ہلاک جبکہ 5 دہشت گرد زخمی حالت میں اور ایک سہولت کار بھی گرفتار کرلیا۔بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں 10 خارجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے، ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈرز نیاز علی، عبداللّٰہ عرف شپونکوئی، کمانڈر رسول عرف اَریانہ شامل ہیں۔دوسری جانب نصر خیل میں ایک اور کاروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ ڈومیل کے علاقے میں کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا انکی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دشمنوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق لکی مروت میں دو ہائی پروفائل کمانڈرز سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خوارج نشان عبرت بنے۔

تبصرے بند ہیں.