سکوت ٹوٹا تو فلم انڈسٹری کے دنیا میں چرچے ہونگے، منور سعید
کراچی: سینئر اداکار منور سعید نے کہاہے کہ سینما کسی صورت مرنہیں سکتا۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں خاموشی جب تک ہے تب تک کچھ کہنا مناسب نہیں جس دن یہ سکوت ٹوٹاتوپوری دنیامیں ہماری انڈسٹری کے چرچے ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں عوام کو’آئینہ‘ ،’دیور بھابھی‘، ’بندش‘ جیسی لازوال فلمیں دی ہیں جنھوں نے سالہاسال عوام کے ذہنوں پہ راج کیاہے انھوں نے مزیدکہاکہ جولوگ یہ باتیں کررہے ہیں کہ پاکستان میں انویسٹرنہیں ہیں توغلط بیانی کررہے ہیں جب پاکستان میں فلم کا ماحول بنے گا تو انویسٹر خودبخود آئینگے اورہمارے ہاں کھڑکیاں توڑکرایک بارپھرٹکٹیں خریدی جائینگی ایک سوال کے جواب میں منورسعیدکاکہنا تھا کہ میں عمرسے نہیں دل سے خودکوجوان سمجھتاہوں اورمیرے حوصلے بلندہیں اگرفلم بحال ہوجائیگی تومیں ضرورکام کرونگااورکوشش ہوگی کہ کام میں نیاپن ہو۔
تبصرے بند ہیں.