سکواش لیجنڈ ہاشم خان طویل علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے –

واشنگٹن (سکواش لیجنڈ ہاشم خان طویل علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے ،7 بار کے برٹش اوپن چیمپئن بن کر منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ 

پشاور کے علاقہ نوا کلی میں پیدا ہونے والے ہاشم خان امریکا میں چھ ماہ سے زیر علاج سکواش لیجنڈ انیس اگست دو ہزار چودہ کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ہاشم خان کے سکواش کیرئر پر نظر ڈالیں تو وہ 1951 سے 1958 کے دوران 7 بار برٹش اوپن جیتے،1944 کو ممبئی میں پہلی آل انڈیا سکواش چیمپئن شپ جیتے ، پھر اسی ایونٹ کو جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ۔ 1949ء میں پہلی پاکستانی سکواش چیمپئن شپ جیتے ، ہاشم خان نے 5 بار برٹش پروفیشنل چیمپئن شپ ، 3 بار یو ایس اوپن اور 3 بار کینیڈین اوپن کا ٹائٹل جیتے ، ہاشم خان امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر Denver مقیم ہو گئے۔ –

تبصرے بند ہیں.