مکہ میں لیبر لا کی خلاف ورزی کرنے والے 8500 غیر ملکی گرفتار

سعودی عرب کی وزارت محنت اور وزارت داخلہ نے اپنی مہم تیزکرتے ہوئے پچھلے دو ماہ کے دوران مکہ ریجن میں لیبر لا کی خلاف ورزی کرنے والے 8500 غیر ملکی افراد گرفتار کر لئے ہیں۔

مکہ (ویب ڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ایجنسیاں پر عزم ہیں۔ اس ضمن میں غیر قانونی طور پر مقیم مانگنے والوں ، گلیوں اور بازاروں میں چیزیں بیچنے اور گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی گئی ہے۔ زیادہ تر افراد کو مکہ، جدہ اور طائف میں پکڑا گیا ہے جب کہ دیگر علاقوں سے بھی کئی ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیرقانونی افراد کو دھر لیا گیا ہے۔ اتنی تعدادمیں افرادگرفتار کرنے کے بعد پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے حراستی مراکز میں غیر قانونی تارکین کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ اس طرح کے کریک ڈاون اس لئے کئے جاتے ہیں کہ سعودی شہریوں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہو سکیں اور غیر قانونی افراد کو ملک بدر کیا جا سکے۔ –

تبصرے بند ہیں.