Latest National, International, Sports & Business News

سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا

مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے

ہرارے(سپو ر ٹس ڈیسک)زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔سکندر رضا نے کہاکہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی کافی پرجوش اور ٹریننگ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت زیادہ خوش ہیں، 2015 میں جب ہم نے پاکستان کا دورہ کیا تب بھی میزبان سائیڈ کو سخت چیلنج دیا تھا، خاص طور پر آخری میچ اگر بارش کی نذر نہ ہوتا تو ہم فتح حاصل کرنے کے قریب تھے۔انہوں نے کہا کہ میری اور ٹیم کی پرفارمنس اچھی تھی اور مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.